ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راحت کے ساتھ لاک ڈاؤن میں 30جون تک توسیع،8؍جون سے مساجد سمیت دیگر عبادت خانے کھولے جائیں گے،مرکزکی جانب سے گائیڈ لائن جاری

راحت کے ساتھ لاک ڈاؤن میں 30جون تک توسیع،8؍جون سے مساجد سمیت دیگر عبادت خانے کھولے جائیں گے،مرکزکی جانب سے گائیڈ لائن جاری

Sun, 31 May 2020 11:17:32    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کے درمیان مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن5 کے لئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا ہے- ملک میں یکم تا30جون لاک ڈاؤن جاری رہے گا-قابل ذکر بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی یہ توسیع کنٹ منٹ زون کیلئے ہے اور جو علاقے کنٹ منٹ زون میں نہیں ہیں، انھیں اس سے چھوٹ مل گئی ہے- اس مرتبہ شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے- وزارت داخلہ نے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ کنٹنمنٹ زون میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی-

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پہلے مرحلہ میں عوامی مقامات اور مذہبی عبادت والی جگہوں کو کھولنے کا منصوبہ ہے- اس کے تحت ہوٹل، ریستوراں اور شاپنگ مال وغیرہ کو8جون2020سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی- حکومت اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جلد جاری کرے گی- واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملے173,763 ہوگئے ہیں - ہفتہ کو وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19کے سبب مہلوکین کی تعداد4971ہوگئی ہے-

وزارت داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے ملک میں سوشیل ڈسٹینسنگ پر عمل کیا جائے گا- وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ علاقوں کے باہر بفر علاقوں، جہاں انفیکشن کے معاملے آنے کا زیادہ امکان ہے، کی شناخت ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاستیں کریں گی- بفر زون میں ضرورت کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ پابندیاں عائد کرسکتی ہے-ضابطے کے مطابق، اسکول اور سنیما ہال پر فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے حساب سے لیا جائے گا- رات 9بجے سے صبح5بجے تک نقل وحرکت پر پابندی ہوگی- پہلے شام7بجے سے صبح7 بجے تک پابندی تھی- حکومت نے اسے ان لاک1 نام دیا ہے- اسکول، کالج وغیرہ کھولنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق سے بات کرکے جولائی میں فیصلہ لیا جائے گا-ملک میں یکم جون سے30جون تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا- اس دوران ریاستی حکومتیں اسکول اور کالج کھولنے پر فیصلہ لیں گی- اس دوران کنٹ منٹ زون پر پابندی جاری رہے گی- ملک میں 25مارچ سے لاک ڈاؤن جاری ہے- مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن بڑھا دیا ہے- حالانکہ اس بار مزید چھوٹ دی گئی ہے- وزارت داخلہ نے کنٹ منٹ زون کے باہر کے علاقوں کو پھر سے کھولنے کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں - نیا حکم یکم جون سے نافذ ہوگا اور30جون تک مؤثر رہے گا- اس دوران لاک ڈاؤن کو کھولنے کا بھی عمل ہوگا- اس دوران اقتصادی سرگرمیوں پر فوکس رہے گا-

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ کل یعنی31مئی کو ختم ہو رہا ہے- چوتھا لاک ڈاؤن18مئی سے31مئی تک کے لیے لگایا گیا تھا- اس سے قبل25مارچ سے14اپریل تک لاک ڈاؤن15-1 اپریل سے3مئی تک لاک ڈاؤن2 اور4مئی سے17مئی تک لاک ڈاؤن3نافذ کیا گیا تھا-


Share: